ایرانی صدر کا ممالک کے درمیان کروناسے متعلق تجربات کے تبادلے پر زور

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے کرونا وائرس سے لڑنے کے لئے دوسرے ممالک کے منصوبوں اور تجربات سے فا‏ئدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بات ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے نائب برائے سائنسی اور ٹیکنالوجی امور 'سورنا ستاری' کو  دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔

ایرانی صدر نے علم پر مبنی کمپنیوں جو کرونا سے لڑنے کیلیے موثر کردار ادا کر رہی ہیں، کی کوششوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرونا سے نمٹنے کے لئے دوسرے ممالک کے تجربات، منصوبوں، سامان، دوائیں اور نئے اقدامات سے فائدہ اٹھائے۔

ڈاکٹر ستاری نے اس گفتگو کے دوران اٹھائے جانے والے اقدامات اور علم پر مبنی کمپنیوں کی کامیابیوں کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی۔

ایرانی محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز تک ملک بھر میں کرونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 68192 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1972افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے 3969 افراد کی حالت تشویشناک ہے اور اب تک 4232افراد جاں بحق اور 32309افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha