22 ممالک کا تیل کی پیداوار میں روزانہ 10 ملین بیرل کی کمی پر اتفاق

تہران، ارنا – ایرانی وزیر تیل نے کہا ہے کہ 22 ممالک نے روزانہ 10 ملین بیرل تیل کی پیداوار کو کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بات بیژن زنگنہ نے جمعہ کے روز ویبنار کے ذریعے منعقدہ اوپیک پلس کے نویں غیر معمولی اجلاس میں تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے 23 ممبر اور غیر ممبر ممالک کے وزرائے تیل و توانا‏ئی کے درمیان 10 گھنٹے سے زیادہ مذاکرات کرنے کے بعد کہی۔

انہوں نے کہا کہ 23 ممالک میں سے 22 ممالک، تیل کی پیداوار میں روزانہ 10 ملین بیرل کو کم کرنے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے مطابق (یکم مئی سے جون 2020 کے آخر تک)روزانہ  10 ملین بیرل ، یکم جولائی سے 31 دسمبر 2020 کے آخر تک روزانہ 8 بیرل ، یکم جنوری 2021 سے اپریل 2022 تک روزانہ 6 ملین بیرل، تیل کی پیداوری میں کمی کی جائے گی۔.

انہوں نے کہا کہ میکسیکو آنے والے دنوں میں اس معاہدے کی شمولیت کے لیے فیصلہ کرے گا۔

اوپیک پلس کے نویں غیر معمولی اجلاس کے حتمی بیان کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے جو حتمی جائزہ لینے کے بعد آنے والے دنوں میں شائع کیا جائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha