بوسنیائی وزیر خارجہ کی کرونا کی روک تھام میں ایران کے انتظام کی تعریف

تہران، ارنا - بوسنیا ہرزیگووینا کی وزیر خارجہ نے کرونا کے کنٹرول اور بیماروں کے علاج کے لیے ایران کے انتظام کی تعریف کی۔

بوسنیا کی وزیر خارجہ کی کرونا کی روک تھام میں ایران کے انتظام کی تعریفیہ بات محترمہ خاتون 'بیسرا تورکویچ' نے آج بروز جمعہ ایرانی ہم منصب 'محمد جواد ظریف کے نام سے لکھے گئے ایک پیغام میں کہی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کرونا وائرس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کے ساتھ ساتھ ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس تحریری پیغام میں کرونا پر قابوپانے اور بیماروں کے علاج کیلیے ایرانی کوششوں کو سراہا۔

تہران، ارنا –  ایرانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ  اب تک ملک کے اندر کرونا سے 68192 افراد متاثر ہوگئے ہیں جن میں سے 4232 افراد جاں بحق اور  32309افراد علاج ہوکر اسپتال سے رخصت لےکر گھر چلے گئےہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha