9 اپریل، 2020 3:46 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83744775
0 Persons
ایران میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4110 ہوگئی

تہران، ارنا – ایرانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ  اب تک ملک کے اندر کرونا سے 66220 افراد متاثر ہوگئے ہیں جن میں سے 4110 افراد جاں بحق اور  32309مریض علاج ہوگئے ہیں۔۔

یہ بات کیانوش جہانپور نے آج بروز جمعرات ایران میں کوویڈ 19 سے متعلق تازہ ترین رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک ملک مین 1634افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جو مجموعی طور پر متاثرین کی تعداد66220 افراد تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے گزشتہ روزسے اب تک مزید 117 افراد مرچکے ہیں جو مجموعی طور پر کرونا سے 4110 ایرانی شہری انتقال ہوچکے ہیں

ڈاکٹر جہانپور نے کہا کہ خوش قسمتی سے علاج ہونے والوں کے عمل میں تیزی آئی ہے اور اب تک کرونا کا شکار 32309افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہا کہ 3918 کرونا وائرس سے متاثرہ  افراد کی نازک صورتحال ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =