ایرانی سپریم لیڈر کی پندرہ شعبان پر دنیا کے مسلمانوں کی مبارکباد

تہران، ارنا – ایرانی سپریم لیڈر نے پندرہ شعبان حضرت ولی عصر (عج) اور منجی آخرالزمان كی ولادت باسعادت پر دنیا کے تمام مسلمانوں کو مبارک باد پیش کی۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے آج بروز جمعرات قائم آل محمد حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے یوم ولادت باسعادت کے مو قع پر ٹیلی وژن  میں تقریر کرتے ہوئے فرمایا کہ فرمایا کہ پندرہ شعبان کی عید آپ سب عزیز بھائیوں اور بہنوں، تمام ایرانی عوام، تمام مسلمانوں اور دنیا کے تمام آزادی پسندوں کو مبارک ہو۔

ایرانی قائد نے کہا کہ بدقسمتی سے میں قریب سے آپ کے ساتھ بات نہیں کر سکتا ہوں( کرونا کے پھیلنے کی وجہ سے) لیکن فی الحال کوئی چارہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج انسان کو ہر دور کی نسبت ایک منجی کی ضرورت کا زیادہ احساس ہو گیا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ میں آج دور سے آپ سے مخاطب ہوں اور یہ بھی ایک تجربہ ہے۔ انسانی تاریخ میں بہت کم ایسا ہوا ہے جس میں انسان کو ایک منجی کی ضرورت کا احساس (اس حد تک) ہوا ہو، آج دانشوروں اور ماہرین سے لیکر ایک عام انسان تک، ہر شخص کو ایک نجات دلانے والے کی ضرورت کا احساس ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا  آج انسان کو اتنی بڑی پیشرفت، ترقی اور ٹیکنالوجی کے باوجود آسائش میسر نہیں ہے۔انسان کو دنیا میں وسیع ترقی کے بعد بھی سکون حاصل نہیں ہوا ہے ۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آج کا انسان گناہ، ظلم، فحشاء اور عدم مساوات کا شکار ہو گیا ہے اور اُس نے علم و سائنس سے حاصل ہونی والی قدرت سے ناجائز فائدہ اٹھایا ہے۔

انہوں نے کرونا وائرس کو قوموں اور حکومتوں کیلئے ایک امتحان قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ایرانی عوام نے اس امتحان میں سرخرو ہوئی ہے اور اس وبا کا اچھی طرح مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے فرمایا کہ انسان اپنی تمام تر ترقی و پیشرفت کے باوجود مجبور ہے اور ہر دور کی بنسبت وہ آج ایک نجات دلانے والے کی ضرورت کا بخوبی احساس کر رہا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =