یورپ میں ایرانی مرکزی بینک فنڈز پر قبضہ جمانے کی امریکی کوششوں کو ناکام بنادیا گیا

تہران، ارنا- ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ نے کہا ہے کہ سنٹرل بینک کی قانونی کارروائی کے بعد یورپ میں ایران کے مرکزی بینک سے رقوم کو منتقل کرنے اور اس پر قبضہ جمانے کی امریکی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

ان خیالات کا اظہار "عبدالناصر ہمتی" نے بدھ کے روز گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی امریکی کوششوں کا تعاقب کرنے  اور قانونی کارروائی میں تیز لانے اور لکسمبرگ میں عدالتی تعاقب کیساتھ، اسلامی جمہوریہ ایران کے ملک اور سنٹرل بینک کیلئے دو فتوحات حاصل کی گئیں۔

ہمتی نے مزید کہا کہ کلیئر اسٹریم لکسمبرگ میں گزشتہ چار سالوں سے پہلے اب تک ایرانی مرکزی بینک کے ضبط کیے گئے 6۔1 ارب ڈالر کی ضبطگی ختم ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد لکسمبرگ کی عدالتوں کی ایک اور شاخ سے عارضی حکم جاری ہونے کے بعد اسی فنڈز کو امریکہ منتقل کرنے اور نائن الیون میں ملوث ہونے پر ایران کیخلاف جھوٹے الزم لگانے والوں کے درمیان تقسیم کو روک دیا گیا تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 5 =