حیاتیاتی ہتھیاروں کے بین الاقوامی کنونشنوں کا از سر نو جائزہ لینا ہوگا

تہران، ارنا- اسلامی انقلاب کی اعلی کونسل کے سیکریٹری نے اقوام متحدہ کے سربراہ کے نام میں خط میں ان سے حیاتیاتی ہتھیاروں کے بین الاقوامی کنونشنوں کے از سرنو جائزہ لینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے "انٹونیو گوترش" سے مطالبہ کیا کہ بغیر سیاسی رنگ دینے کے ان کنونشنوں کا جائزہ لیتے ہوئےاحتیاطی تدابیر اور سخت سزاوں میں مزید اضافہ کرلیں۔

 تفصیلات کے مطابق "سعید رضا عاملی" نے اس خط میں اقوام متحدہ کے سربراہ کو دنیا میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ مناسب ڈھانچے کی تیاری جس سے ان سرگرمیوں میں شامل دیگر ممالک تک رسائی نہ ہو، سے عملی اقدمات اٹھائیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کرونا وائرس اس عالمگیر بحران جس نے تمام ممالک کو خطرے میں ڈال دیا ہے، کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے تمام قوموں اور ریاستوں کے درمیان تعاون کرنا ناگزیر ہے۔

عاملی نے کہا کہ تاہم، غیرجانبدارانہ اور علاج معالجے کے علاوہ  یہ ضروری ہے کہ اس وائرس کے پھیلاؤ کو ایک مناسب موقع کے طور پر استعمال کیا جائے تاکہ کسی حیاتیاتی ہتھیاروں کے بغیر ایک محفوظ دنیا کی طرف پُرامن تحریک پیدا کی جاسکے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 11 =