کوویڈ-19 کی روک تھام پر تجربات کے تبادلہ پر تیار ہیں: ظریف

تہران، ارنا- ایرانی زویر خارجہ نے اپنے آرمینیا اور آذربائیجان کے ہم منصبوں سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطوں کے دوران کہا ہے کہ کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے اپنے تجربات کے تبادلہ پر تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق،"المارممد یارف" اور "زہراب منتسکانیان" نے بدھ کے روز "محمد جواد ظریف" کیساتھ ٹیلی فونک رابطے کرتے ہوئے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام پر ایران سے یکجہتی کا اظہار کرلیا۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے کوویڈ-19 کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے ایرانی تجربات کے تبادلہ پرآمادگی کا اظہار کرلیا۔

انہوں نے اس سے پہلے روسی زبان میں ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایران معاشی جنگ اور پانبدیوں کے بجائے گرین کوریڈور بنانے کیلئے روسی تجویز کا خیر مقدم کرتا ہے۔

ظریف نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران مخالف امریکی پابندیوں کی منسوخی کی عالمی خواست کو بدستور نظر انداز کر رہا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر ملک میں 67 ہزار 286 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 3993 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں اور ساتھ ہی 29 ہزار 817 افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 8 =