8 اپریل، 2020 2:48 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83743723
0 Persons
ایران میں کرونا کے 29812 افراد صحت یاب

تہران، ارنا –  ایرانی محکمہ صحت کے مطابق، اب تک ملک کے اندر مجموعی طور پر کرونا سے 64586 افراد متاثر ہوگئے ہیں جن میں سے 4003 افراد جاں بحق اور 29812 مریض علاج ہوگئے ہیں۔

یہ بات کیانوش جہانپور نے آج بروز بدھ ایران میں کوویڈ 19 سے متعلق تازہ ترین رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک ملک مین 1997افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جو مجموعی طور پر متاثرین کی تعداد64586 افراد تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے گزشتہ روزسے اب تک مزید 121 افراد مرچکے ہیں جو مجموعی طور پر کرونا نے 4003 ایرانی شہریوں کی جان لے لی۔

ڈاکٹر جہانپور نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک علاج ہونے والوں کی تعداد 29812افراد  ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہا کہ 3956 کرونا وائرس سے متاثرہ  افراد کی نازک صورتحال ہے۔

جہانپور نے امید ہے کہ ‎‎ حضرت ولی عصر (ع) کی مدد سے اس مرض پر قابو پائیں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha