جلد ہی کرونا کی تشخیصی کٹس کی تیاری میں خود کفیل ہوجائیں گے: ایرانی صدر

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے کرونا سے نمٹنے کے لئے سائنسی اور طبی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم جلد ہی کرونا لیبارٹری کٹس کی تیاری میں خود کفیل ہوجائیں گے۔

یہ بات حسن روحانی نے آج بروز بدھ  اپنی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہرچند کرونا کے مسئلے نے معاشرے میں مشکلات اور تکالیف کو لایا ہے لیکن ہم نے سائنس اور علم پر مبنی کمپنیوں، ہیلتھ سائنس کے میدان میں بہت اچھے اقدامات اٹھائے ہیں جو نہایت ہی قابل قدر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ، ہم آہستہ آہستہ ٹیسٹ کیٹس کے پروڈکشن کے میدان میں اپنے پیروں پر کھڑتے ہیں اور دن بہ دن ہماری پیداواری مصنوعات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ہم سائنس اور ماسک کی تیاری میں خودکفیل ہو رہے ہیں اور آج وینٹیلیٹرز بھی ملک کے اندر تیار کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کرونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)سے 5 بلین امریکی ڈالر کا قرض دینے کے لیے ایران کی اپیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم تمام بین الاقوامی تنظیموں اور ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس صورتحال میں اپنی قانونی ذمہ داریوں کو نبھائیں۔

روحانی نے کہا کہ ایران عالمی بینک اور آئی ایم ایف کا ایک رکن ہے اور اس نے ہمیشہ اپنا کوٹہ ادا کیا ہے۔ ہمارے کچھ ذخائر ان کے اختیار میں ہیں پھر اگر وہ ایران اور دوسرے ممالک کے درمیان امتیازی سلوک کرنا ہے تو یہ ہمارے اور دنیا کی رائے عامہ کے لئے قابل برداشت نہیں نہ ہوگا۔

انہوں نے ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے لیے امریکہ کی مخالفت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاوس اب تک اقتصادی مسائل میں دہشتگرد تھا اور طبی امور میں بھی دہشت گرد ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی محکمہ صحت کے مطابق، اب تک ملک کے اندر مجموعی طور پر کرونا وائرس کے 27،039 افراد افراد علاج ہوگئے ہیں اور 62،589 افراد کو کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 3،872 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha