امریکہ کو آئی ایم ایف سے ایران کے قرض کو ویٹو کرنے کا کوئی حق نہیں ہے

تہران، ارنا – نائب ایرانی صدر برائے معاشی امور نے کہا ہے کہ امریکہ سمیت کسی بھی ملک کو یہ حق نہیں ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض لینے کے لئے ایران کی درخواست کو ویٹو کرے۔

یہ بات "محمد نہاوندیان" نے منگل کے روز سی این این چینل کے صحافی "کریستین امانپور" کے ساتھ ایک ویڈئو گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ میں کسی بھی ملک کو ویٹو کا حق نہیں ہے اور آئی ایم ایف کی پالیسی قرضوں کی درخواستوں کا جائزہ لینے اور اس کی منظوری کے لئے منصفانہ انداز میں کام کرنا ہے۔
نہاوندیان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے آئی ایم ایف سے اپنی درخواست میں فوری طور پر مالی اعانت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، جو ایک خودکار طریقہ ہے کہ حکومتوں اور ممالک کو ضرورت پڑنے پر انہیں استعمال کرنے کا حق حاصل ہے۔
 انہوں نے مزید کہا کہ ایران اس ادارے کا ایک بانی رکن ہے اور اس کی مالی کارکردگی اچھی ہے اور اس بین الاقوامی ادارے کو وہی کرنا چاہئے جس کی توقع کی جا رہی ہے۔
انہوں نے ایران کے قرض کی درخواست کو مسترد کرنے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی درخواست پر غور کیا جارہا ہے اور بہت سے ممالک نے اس کی حمایت کی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 1 =