کرونا سے لڑنے کیلئے ممالک کیخلاف امریکی پابندیاں ختم کی جائیں: ایرانی مندوب

نیویارک، ارنا – اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ ممالک کے خلاف امریکی یکطرفہ پابندیاں کرونا وا‏ئرس کے مفاد میں اور دنیا کے لیے نقصان دہ ہے تو انھیں اٹھانا ہوگا۔

یہ بات مجید تخت روانچی نے منگل کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہ کو لکھے گئے ایک خط میں کہی۔

ایرانی نمائندے نے بعض ممالک کے خلاف امریکی غیر انسانی پابندیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے کہ یہ صورتحال نہ صرف ان ممالک کے شہریوں کے لیے ضرر رسان ہے بلکہ کرونا کے خلاف عالمی جدوجہد اور کرہ ارض کے تمام باشندوں کی صحت کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے۔

روانچی نے کہا کہ کرونا کی روک تھام کے لیے امریکی پابندیوں کا خاتمہ پوری دنیا کے مفاد اور موجودہ صورتحال کی ضرورت ہے۔

انہوں نے امریکی پابندیوں کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کی بڑھتی ہوئی درخواستوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ان مطالبات پر عمل کرنے کے بجائے کچھ معاملات میں بھی ان پابندیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 5 =