7 اپریل، 2020 9:01 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83742726
0 Persons
اوپیک کے آئندہ اجلاس سے متعلق ایران کا موقف

تہران، ارنا- ایرانی وزیر تیل نے اوپیک کے آئندہ اجلاس سے متعلق بعض تیل پیداوار کرنے والے ممالک سے مذاکرات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی اجلاس سے پہلے اویپک اور غیر اوپیک اراکین کیساتھ ہرکسی ملک کی تیل پیداواری کی مقدار پر اتفاق کرنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار "بیژن نامدار زنگنہ" نے منگل کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے اوپیک کانفرنس کے صدر( الجیریا کے وزیر تیل) سے مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ روز بھی روس اور کویت کے وزرائے تیل سے بھی اویپک کے آئندہ اجلاس اور تیل کی قیموں میں استحکام لانے پر بات چیت کی ہے۔

زنگنہ نے کہا کہ ان مذاکرات میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ دیگر تیل پیداوار کرنے والے ممالک بشمول امریکہ اور کینیڈا کو بھی اس مسئلے کے حل میں حصہ لینا ہوگا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اوپیک کے کسی بھی اجلاس سے پہلے اوپیک اورغیر اوپیک کے درمیان ہر ملک کی بنیادی پیداواری پر اتفاق کرنا ضروری ہے جو تیل پیداوار کو کم کرنے کی بنیاد پر ہوگی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اوپیک اور غیر اویپک اراکین کے درمیان تیل کی مارکیٹ میں توازن لانے کیلئے 9 اپریل کو ایک ویڈیو کانفرنس کا انعقاد ہوجائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha