7 اپریل، 2020 6:34 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83742605
0 Persons
ظریف کا افغان امن عمل کی حمایت پر زور

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے افغان امن عمل اور قومی مفاہمت میں اسلامی جمہوریہ افغانستان کے آئین پر مبنی سیاسی ڈھانچے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تمام سیاسی ڈھروں پر مشتمل افغان امن عمل کی حمایت کی۔

تفصیلات کے مطابق "محمد جواد ظریف" نے منگل کے روز "محمد اشرف غنی" اور "عبداللہ عبداللہ" کیساتھ الگ الگ ٹیلی فونک رابطے کیے۔

اس موقع پر ظریف نے ان کو نئی شمسی سال کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے ان سے باہمی دلچسبی امور، افغانستان کی تازہ ترین صورتحال، افغان صدراتی انتخاب کے بعد رونما ہونے والی صورتحال، افغان امن عمل اور کوویڈ-19 کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے باہمی تعاون سے متعلق بات چیت کی۔

انہوں نے ایک بار پھر افغان امن عمل اور قومی مفاہمت میں اسلامی جمہوریہ افغانستان کے آئین پر مبنی سیاسی ڈھانچے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تمام سیاسی ڈھروں پر مشتمل افغان امن عمل کی حمایت کی۔

در این اثنا غنی اور عبداللہ نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے افغانستان کے سیاسی مسائل کے حل میں ایران کے تعاون کا خیر مقدم کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 0 =