جوہری دوائی خدمات قابل قبول شرح پر چل رہی ہیں: سربراہ ایرانی جوہری ادارہ

تہران، ارنا- ایرانی جوہری ادارہ کے سربراہ نے جوہری ٹیکنالوجی کے قومی دن کے موقع پر کہا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران اس شعبے میں حاصل ہونے والی 122 نئی کامیابیوں کی نقاب کشائی کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کامیابیوں کا حصول ایرانی جوہری ادارہ کے ماہرین اور محققین کی کوششوں کا مرہون منت ہے جو ایرانی جوہری ادارہ کے سارے شعبوں میں فروغ کے نئے باب کھولنے کی نوید دے رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "سید علی اکبر صالحی" نے منگل کے روز ایک جاری کردہ پیغام میں کیا۔

انہوں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے طبی ٹیموں کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کوویڈ-19 کے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور باقی دیگر مریضوں کی صحتیابی کیلئے دع کی۔

انہوں نے 7 اپریل مطابق جوہری ٹیکنالوجی کی قومی دن کی مناسب سے ایرانی عوام کو مبارکباد دی۔

صالحی نے مزید کہا کہ جوہری ادارہ کے ماہرین اور سائنسدانوں کی کوششوں سے ہم نے گزشتہ سال کے دوران اس شعبے میں 122 نئی کامابیاں حاصل کیں۔
انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر میڈیسن سیکٹر سے متعلق زیادہ سے زیادہ مصنوعات اور خدمات کی توسیع اور ملک کے طبی و صحت مراکز کی دوا ساز ضروریات کی فراہمی بڑے اور جامع مقدار میں اور قابل قبول رفتار سے جاری ہے۔

صالحی نے کہا کہ ظاہر ہے کہ موجودہ خطرناک صورتحال جس میں اسلامی ایران عالمی سامراجیت کی جابرانہ پابندیوں سے متاثر ہوا ہے؛ ملک کی طبی ضروریات کو پورا کرنا ایک قومی اور اخلاقی فرض سمجھا جاتا ہے اور ہمارے لئے یہ خاص اہمیت کا حامل ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 8 =