ایران میں 7 لاکھ 50 ہزار ٹی وی سیٹوں کو تیار کیا گیا

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران میں گزشتہ سال کے دوران، تقریبا 7 لاکھ 50 ہزار ٹی سیٹوں کو تیار کیا گیا ہے جس کی تیاری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کمی نظر آئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار آڈیو اور ویڈیو آلات کی ایسوسی ایشن مینوفیکچررز کے سکریٹری "محمدرضا شہیدی" نے منگل کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی وی سیٹو کی حالیہ پیداوار (7۔1 ملین) مارکیٹ کی مانگ سے بہت کم ہے لیکن ہم نے آئندہ سال کے دوران 1-1ملین ٹی سیٹوی کی پیداوار کی منصوبہ بندی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس تنظیم کے زیر اہتمام کمپینوں نے مارچ مہینے تک اپنی پیداوار کا سلسلہ جاری رکھا اور ان کی ساری سامان کی فروخت کی گئی۔

شہیدی نے کہا کہ اس صنعت کا سب سے بڑا مسئلہ بیرون ملک سے ٹی سیٹوں کی اسمگلنگ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں پیداوار کے فروغ کے دوران، 3۔2 ملین ٹی سیٹوں کی پیداوار کا ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہیدی نے کہا کہ ایرانی کمپینوں "سام" اور "جی پلاس" کے تیارکردہ مصنوعات کی بازار میں روانگی کیساتھ، گزشتہ سال کے دوران، پیداواری میں قابل قدر اضافہ ہوا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 0 =