ایران کی اسٹیل پیداوار کے شعبے میں دنیا کی دسویں پوزیشن 

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران، اسٹیل پیداوار کے شعبے میں دنیا کی دسویں پوزیشن پر کھڑا ہے۔

رپورٹ کے مطابق توقع کی جاتی ہے ایران کہ آئندہ سال پانج سالوں کے دوران اسٹیل کی 55 ملین ٹن کی پیداوار کے حصول سے دنیا کی ساتویں پوزیشن کو اپنے نام کرلے۔

ایرانی محکمہ صنعت، کان کنی اور تجارت کے مطابق، پیش گوئی کی گئی ہے کہ رواں سال کے دوران، ایران میں 40 ملین ٹن اسٹیل کی پیداوار ہوگی اور ساتھ ہی ملک میں 30 ملین ٹن اسٹیل انگوٹسز تیار کیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران، کان کنی کے شعبے میں روڈ میپ کے مطابق ملک میں 31 ملین ٹن اسٹیل انگوٹسز کی پیداوار کی پیشین گوئی کی گئی تھی؛ ملک میں گزشتہ 11 مہینوں کے دوران 25 ملین ٹن اسٹیل انگوٹسز کی پیداوار کی گئی۔

ایرانی محکمہ صنعت، کان کنی اور تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 11 میہنوں کے دوران ایران میں اسٹیل پیداوار کے شعبے میں 5 منصوبوں کا نفاذ کیا گیا جس میں ایک تخلیقی منصوبہ اور 4 ترقیاتی منصوبے شامل ہیں اور ان میں سے دو منصوبے صوبے اصفہان میں نافذ کیے گئے تھے اور باقی دیگر منصوبوں کا لرستان، فارس اور خوزستان کا نفاذ کیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 10 =