ایران کا کرونا وائرس کی روک تھام میں یکطرفہ اقدامات اٹھانے سے دور رہنے پر زور

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے منگل کے روز، عالمی صحت کے دن کے موقع پر ایک ٹوئٹر پیغام میں کوویڈ-19 کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے یکطرفہ اقدامات اٹھانے سے دور رہنے پر زور دیا۔

"سید عباس موسوی" نے مزید کہا کہ عالمی صحت کان دن، کرونا وائرس کے بحران پر قابو پانے کے بعد کی صورتحال پر سوچنے کا ایک بہت اچھا موقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے بحران در اصل اس عالمیگر واقعے کیخلاف مقابلہ کرنے کا ایک موقع ہے؛ اگر پوری دنیا یکجا ہوکر باہمی تعاون سے اس کی روک تھام کی کوشش کریں۔

موسوی نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی ادارہ صحت نے اس حوالے سے اپنا فرض یعنی ممالک کو ایک دوسرے سے ہم آہنگ کرنے کا بخوبی پورا کیا ہے؛ اگر "یکطرفہ اقدامات اٹھانے کا وائرس" باہمی اقدمات کا نقصان نہ پہنچائے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر ملک میں 62 ہزار 589 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 872 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں اور ساتھ ہی  27 ہزار 39 افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 5 =