7 اپریل، 2020 3:48 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83742374
0 Persons
ایران میں روزانہ 10 لاکھ تھری لیر ماسکز کی تیاری

تہران، ارنا- ایرانی ادارہ خوارک اور صحت کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملک میں روزانہ 10 لاکھ تھری لیر ماسکز کی تیاری کی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ ہفتوں میں ملک کے اندر روزانہ 50 لاکھ تھری لیر ماسکز کی تیاری ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار "محمد رضا شانہ ساز" نے منگل کے روز ایک ماسک پڑوڈکشن فیکٹری کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے پہلے ایران میں روزانہ 100 ہزار سے 150 ہزار تک کے تھری لیر ماسکز کی پیدوار کی جاتی تھی تا ہم ابھی روزانہ 10 لاکھ کی پیدواری تک پہنچ چکی ہے۔

شانہ ساز نے کہا کہ منصوبہ بندیوں کے مطابق آئندہ ہفتوں کے دوران، ایران میں روزانہ 50 لاکھ تھری لیر ماسکز کی پیداواری ہوگی اور اسی صورتحال کے پیش نظر ہم ماسک کو برآمد بھی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے پہلے ایران میں روزانہ 5 ہزار سے کم "این95" فیس ماسکز تیار ہوجاتے تھے لیکن اب روزانہ 140 ہزار سے زائد این95 ماسکزکی تیاری ہو رہی ہے۔

ایرانی محکمہ خوارک اور صحت کے سربراہ نے مزید کہا کہ گزشتہ سالوں کے دوران  طبی ٹیموں کیلئے مخصوص کپڑوں کی تیاری کی صلاحیت کم تھی لیکن اب اس میں اضافہ ہوکر ایسولیشن کپڑوں کی روزانہ پیداوار 50 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حفظان صحت سے متعلق مصنوعات جیسے جراثیم کش جیلز کی پیدوار بھی 8 گنی ہوگئی ہے اور فارمیسیوں کو اس حوالے سے کوئی کمی کا سامنا نہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر ملک میں 62 ہزار 589 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 872 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں اور ساتھ ہی  27 ہزار 39 افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 4 =