7 اپریل، 2020 1:51 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83742127
0 Persons
ایرانی گیمرز کی تعداد 41 ملین افراد تک پہنچ جائے گی

تہران، ارنا – ایرانی قومی کمپیوٹر گیمز فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ایرانی سال 1401 تک ، اس ملک کے گیمرز کی تعداد 41 ملین اور موبائل گیمرز کی تعداد 35 ملین تک پہنچ جائے گی۔

یہ بات "سید صادق پژمان" نے منگل کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اس سال ایرانی کیھلاڑی کمپیوٹر گیمز کے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر مہیا کرنے کے لئے 20 ہزار ارب ریال خرچ کریں گے۔
پژمان نے کہا کہ ایرانی قومی کمپیوٹر گیمز فاؤنڈیشن کے سروے کے مطابق، سال 1399 سے 1401 تک ، آن لائن گیمرز کی تعداد میں اضافہ اور ہم خواتین کیھلاڑیوں کے مقابلے ایرانی مرد کیھلاڑیوں کے حصے میں اضافہ اور ڈیجیٹل گیم پلیئرز کی قیمت میں اضافہ کا سامنا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ اگلے تین سالوں میں کیھلاڑیوں کی صنف سازی میں بدلاؤ آئے گا ، لیکن پھر بھی کمپیوٹر گیمز میں مرد کیھلاڑیوں کا زیادہ حصہ ہے۔
نتائج کے مطابق ،ایرانی سال 1399 میں 67 فیصد کھلاڑی مرد اور 33 فیصد خواتین ہوں گے۔ سال 1400 اور 1401 میں ، 68 فیصد مرد اور 32 فیصد خواتین کی پیش گوئی کی گئی تھی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 3 =