سنیئر نائب ایرانی صدر  کی موجودگی میں ماسک کی پروڈکشن لائن کا افتتاح

تہران، ارنا -  میڈیکل اور فلٹر ماسک کی پروڈکشن لائن کا آج کی صبح  سنیئر نائب ایرانی صدر  کی موجودگی میں شہر رباط کریم میں افتتاح کیا گیا۔

 ماسک کی پروڈکشن لائن کا آج بروز منگل شہر رباط کریم میں نائب ایرانی صدر 'اسحاق جہانگیری' کی موجودگی میں آغاز کیا گیا۔

یہ پروڈکشن لائن روزانہ 30 ہزارماسک تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور صوبہ تہران میں فارمیسیوں اور طبی مراکز کی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔

اس سے پہلے 'یحیی' صنعتی یونٹ حفاظتی جوتوں کی تیاری میں سرگرم رہا تھا جو کرونا کے پھیلنے کی وجہ سے اپنی کچھ پیداوار لائنوں کو تبدیل کرکے ماسک تیار کر رہا ہے۔

اس صنعتی یونٹ میں فی الحال 250 افراد کام کرتے ہیں۔

اس دورے پر ایرانی وزیر صنعت، کان کنی اور تجارت اور تہران کے گورنر بھی نائب صدر کے ہمراہ تھے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha