جنوبی کوریا کی ایران کو 20 لاکھ ڈالر پر مشتمل امدادی کھیپ بھیجے گا

تہران، ارنا- ایران میں تعینات جنوبی کوریا کے سفارتخانے نے کہا ہے کہ ان کا ملک کوویڈ-19 کی روک تھام کیلئے 20 لاکھ ڈالر پر مشتمل طبی امدادی کھیپ ایران کو بھیجے گا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے سفارتخانے نے پیر کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں اس امید کا اظہار کردیا کہ جلد از جلد کرونا وائرس پر قابو پاتے ہوئے اچھے سے اچھے دن آئیں گے۔

پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کے عوام نے بہت جلد 20 لاکھ ڈالر پر مشتمل ایک امدادی کھیپ کو ایران بھیجیں گے۔

اب تک 2 لاکھ ڈالر کی مالیت کی مصنوعات کی فراہمی ہوچکی ہے جن میں ایک پی سی آر مشین اور جراثیم کش پمپ بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ اب تک بہت سارے ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے کوویڈ-19 کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے ایران کی امداد کی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور 60 ہزار500 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے3739 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں جبکہ 24236 متاثرہ افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha