ایران مخالف امریکی پابندیاں غیر انسانی ہیں

تہران، ارنا- ایرانی اسلامی ثقافت اور تعلقات کی تنظیم کے چیئرمین اور مذاہب کی مکالمہ پالیسی اور رابطہ کونسل کے سربراہ نے عالمی مذہبی رہنماؤں کے نام میں ایک خط میں ایرانی قوم کیخلاف امریکی یکطرفہ پابندیوں کو غیر انسانی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق "ابوذر ابرہیمی ترکمان" نے پیر کے روز اپنے لکھے گئے خط میں کہا کہ عالمی عدالت انصاف کی رائے کے برعکس جس میں انسانہ دوستانہ امور، ادویات اورغیر فوجی نقل و حمل پر پابندیوں کو منع کیا تھا لیکن آج کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران، ان شعبوں میں ایران کیخلاف لگائی گئی پابندیوں نے کوویڈ-19 کیخلاف مقابلہ کرنے کی ایرانی کوششوں کو بہت بڑا نقصان پہنچا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک ایسے وقت جب پوری دنیا کو ایک عالمیگر انسانی تباہی کا سامنا ہے اور سارے ملکوں کے درمیان تعاون کی ضرورت ہے تو امریکی حکومت نے نہ صرف اپنے کیے گئے وعدوں پر عمل نہیں کیا ہے بلکہ دوسروے ملکوں کو بھی اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 2231 پر قائم رہنے کی وجہ سے دھمکیاں دیتے ہوئے دنیا میں نفرت، انتقامی کاروائی اور دشمنی کی ایک نئی لہر پھیل رہا ہے۔پ

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور 60 ہزار500 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے3739 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں جبکہ 24236 متاثرہ افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha