ہیومن رائٹس واچ کا ایران پر عائد پابندیوں کو آسان بنانے کا مطالبہ

تہران، ارنا - انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں میں آسانی بنائے۔

امریکی تنظیم 'ہیومن رائٹس واچ' نے آج بروز پیر اعلان کردیا ہے کہ ایران کے خلاف عائد معاشی پابندیوں سے کرونا سے نمٹنے کیلیے ایران کی صلاحیتوں پر منفی اثر پڑتا ہے۔

اس بین الاقوامی تنظیم نے امریکہ سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد پابندیوں کو آسان بنانے کے لیے فوری کارروائی کرے۔

ایرانی محکمہ صحت کے مطابق آج بروز پیر ملک میں مجموعی طور 60 ہزار500 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے3739 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں جبکہ 24236 متاثرہ افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha