6 اپریل، 2020 3:01 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83740874
0 Persons
کرونا وائرس نے مزید 136 ایرانیوں کی جان لے لی

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور 60 ہزار500 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے3739 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں جبکہ 24236 متاثرہ افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان "کیانوش جہانپور" نے ملک میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز کے دوپہر سے اب تک ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ 2274 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر ملک میں 60 ہزار500 افراد کرونا وائرش کا شکار ہوگئے ہیں۔

جہانپور کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 24 ہزار236 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کا شکار  افراد 136 کا انتقال ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر کرونا وائرس سے متاثرہ ہلاکتوں کی تعداد 3739 تک پہنچ چکی ہے۔

ایرانی محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا کہ  کرونا وائرس سے متاثرہ 4083 افراد کی نازک صورتحال ہے۔

جہانپور نے اس امید کا اظہار کردیا کہ عوام کے تعاون اور حفظان صحت کے تدابیر پر عمل کرنے کے ذریعے آئندہ ہفتوں میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا کنٹرول ہوجائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha