6 اپریل، 2020 2:53 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83740859
0 Persons
پاکستانی اسپیکر کا ایران مخالف پابندیاں اٹھانے پر زور

اسلام آباد، ارنا – ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو اٹھانےکی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بات پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے پیر کے روز اپنے جاری کردہ ایک پریس بیان میں کہی۔

انہوں نے ایرانی ہم منصب 'علی لاریجانی' کی صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے ایران مخالف امریکی پابندیاں اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا

اسد قیصر نے کہا کہ کوویڈ 19 کی عالمی وبا انسانیت کے لئے مشترکہ خطرہ ہے اور اس چیلنج پر قابو پانے کیلیے عالمی برادری کو اجتماعی تعاون کو مستحکم کرنا ہوگا۔

پاکستانی اسپیکر نے ایران پر پابندیوں کیخلاف پاکستانی حکومت اور وزیر اعظم کے موقف پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس پابندیوں کے خاتمے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے پاکستانی عوام اس مشکل لمحات میں ایرانی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اس مہلک مرض سے نمٹنے میں ایرانی قومی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

اسد قیصر نے بتایا کہ ہمیں یقین ہے کہ ایرانی بہادر عوام جلد ہی اس بحران پر قابو پائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کوویڈ-19 سے متعلق لاریجانی کا ٹیسٹ مثبت ہوا ہے اور اب قرنطین میں ہیں اور علاج ہور رہے ہیں۔

اس سے پہلے پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین نے کورونا وائرس پھیلنے پر ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایران کی مجلس (پارلیمنٹ) کے اسپیکر "علی لاریجانی" کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

‎‎ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور 58،226 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 3،603 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں جبکہ 22،011 متاثرہ افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 4 =