30 سے زائد ممالک اور تنظیموں نے ایران کی مدد کی ہے: ایرانی ترجمان

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلیے بعض ممالک کی امدادوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ 30 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے کرونا سے نمٹنے لیے ایران کی مدد کی ہے۔

یہ بات عباس موسوی نے آج بروز پیر اپنی پہلی پریس کانفرنس میں میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ایرانی ترجمان نے کہا کہ30 سے زائد ممالک اور متعدد بین الاقوامی تنظیموں نے ایران کو کرونا سے نمٹنے میں مدد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ بیرون ملک میں بہت سے مقیم ایرانی شہریوں نے ہمارے سفارتخانوں کے توسط سے عطیات اکٹھے کر کے بھیجے ہیں۔

موسوی نے کرونا کی وبا سے متاثر ممالک کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی مہلک وبا 200سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے اور ہم تمام ممالک اور حکومتوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانیوں نے ثابت کیا کہ وہ ایک مشکور اور شکر گزار قوم ہیں اور اور جیسا کہ سعدی نے کہا کہ'' بنی آدم، اعضای ِیکدیگر اند کہ در آفرینش، ز یک گوہر اند'' اور ایرانی قوم کو اس صورتحال میں آرام اور سکون نہیں ہے جبکہ انسانیت اس بیماری میں مبتلا ہے۔

موسوی نے کرونا کی وبا کے بعد ایران، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے تعلقات میں ہونے والی تبدیلیاں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس نازک صوورتحال میں متحدہ عرب امارات اور بحرین جیسے کچھ ممالک نے ایران کے ساتھ منطقی رویے کا اختیار کیا ہے۔

ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور 58،226 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 3،603 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں جبکہ 22،011 متاثرہ افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha