5 اپریل، 2020 5:48 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83739768
0 Persons
ایران نے 82 ملین ڈالر کیوی فروٹ کی برآمدات کی

تہران، ارنا- ایرانی وزارت زارعت کے مطابق، رواں سال گے گزشتہ 10 مہینوں کے دوران، ملک سے 112 ٹن کیوی فروٹ کی برآمدات ہوئی ہے جن کی مالیت کی شرح 82 ملین ڈالر سے زائد ہوگئی ہے۔

وزارت زراعت کی خاتون عہدیدار "زہرا جلیلی مقدم" نے ملک میں 2 ہزار 500 ایکڑ کے رقبے پر مشتمل کیوی فروٹ کے باغات کی از سر نو تعمیر کے منصوبے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران، 500 ایکڑ کے رقبے پر پھیلے ہوئے کیوی فروٹ کے باغات پر اس منصوبے کا نفاذ کیا گیا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق رواں سال کے دوران ملک میں 360 ہزار ٹن کیوی فروٹ کی پیداوار ہوئی ہے جن کا کل زیر کاشت رقبہ 12 ہزار 400 ایکڑ پر مشتمل ہے۔

جلیلی مقدم نے کہا کہ ایران میں سب سے زیادہ مازنداران، گیلان اور گلستان کے صوبوں میں کیوی فروٹ کی پیدوار کی گئی ہے اور ایک کلوگرام برآمدہ شدہ کیوی فروٹ کی بہاؤ 70 سینٹ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب چین، اٹلی، نیوزی لینڈ، چلی اور ایران کیوی فروٹ کے سب سے بڑے پیداوار کرنے والے ممالک ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha