ہنیہ کا کورونا کی روک تھام کیلیے ایرانی قوم کیساتھ یکجہتی کا اظہار

تہران، ارنا - فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ نے کورونا کی روک تھام کیلیے ایرانی قوم کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

یہ بات اسماعیل ہنیہ' نے ایرانی قائد انقلاب کے مشیر برائے بین الاقوامی امور 'علی اکبر ولایتی' کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے نئے ایرانی سال کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کرونا کی روک تھام میں ایرانی عوام کے ساتھ یکجھتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے ولایتی کی مکمل صحت یابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کرونا کی روک تھام کیلیے ایرانی عوام کےلیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

تفصیلات کے مطابق کوویڈ-19 سے متعلق ولایتی کا ٹیسٹ مثبت ہوا اور اب قرنطین میں ہیں اور علاج ہور رہے ہیں۔

اسماعیل ہنیہ نے فلسطینیوں کی یقینی فتح اور قدس کی آزادی پر زور دیتے ہوئے فلسطین کی مظلوم قوم کے حوالے سے  اسلامی جمہوریہ ایران بالخصوص عقلمند اور عظیم قائد انقلاب کے موقف کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ جلد از جلد قدس شریف کی آزادی کو دیکھیں اور قدس شریف میں ایک ساتھ مل کر نماز پڑھیں۔

اسماعیل ہنیہ نے جنرل سلیمانی اور مزاحمتی شہداء کی روح کو سلام پیش کرتے ہوئے ایک بار پھر ایرانی قوم کی صحت کے لیے دعا کی۔

اس موقع میں علی اکبر ولایتی نےکہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اس وائرس کا جلد از جلد خاتمہ ہوجائے گا اور مسلمانوں، اسلامی برادری اور تمام ممالک کے لئے پیدا ہونے والے مسائل کا خاتمہ کیا جائے۔

انہوں نے فلسطین کی معزز اور مظلوم قوم کی فتح اور صحت کے خواہاں ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 3 =