رواں سال کے دوران ایران میں 140 لاکھ ٹن گندم کی پیداوار کی پیشین گوئی

تہران، ارنا- ایرانی زراعت کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران ملک کے اندر 140 لاکھ ٹن گندم کی پیداوار کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار "اسماعیل اسفندیار پور" نے اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی صوبے ہرمزگان کے شہر دیر میں واقع علاقے برد خون سمیت سرحدی صوبے سیستان و بلوچستان میں گندم فصل کی کٹائی کا آغاز کیا گیا ہے۔

اسفندیار پور نے کہا کہ اس کے بعد فارس، خوزستان اور کرمان کے صوبوں میں بھی گندم کی فصل کی کٹائی کا آغاز ہوگا اور اپریل مہینے کے وسط میں بھی تمام گرم اور خشک علاقوں میں گندم فصل کی کٹائی کا آغاز کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں گندم کی کٹائی کا عمل تقریبا چار پانچ مہینے کے اندر مکمل ہوجائے گا۔
ایرانی وزارت زراعت کے عہدیدار نے مزید کہا کہ جون کے مہینہے کے دوران بھی معتدل اور سرد علاقوں میں گندم فصل کی کٹائی کے عمل کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس زراعی سال کے دوران، ملک میں خوب بارش ہوئی اس لیئے بڑے پیمانے پر گندم فصل کی کٹائی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اکتبر مہینے سے اب تک ملک میں اوسطا 225 ملی مـٹر بارش ہوگئی ہے اور اگرچہ اس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 12 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے لیکن طویل المدتی اوسطا کی بنست اس میں 23 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 3 =