ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ 3،603 افراد کا انتقال ہوگئے

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور 58،226 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 3،603 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں جبکہ 22،011 متاثرہ افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان "کیانوش جہانپور" نے اتوار کے روز ملک میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز کے دوپہر سے اب تک ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ 2،483 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر ملک میں 58،226 افراد کرونا وائرش کا شکار ہوگئے ہیں۔
جہانپور کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 22،011 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کا شکار  افراد 151 کا انتقال ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر کرونا وائرس سے متاثرہ ہلاکتوں کی تعداد 3،603 تک پہنچ چکی ہے۔
ایرانی محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا کہ  کرونا وائرس سے متاثرہ 4057 افراد کی نازک صورتحال ہے۔
جہانپور نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی صحت کی صورتحال سے آگاہ ہونے کیلئے محکمہ صحت کی ویب سائٹ salamat.gov.ir  کا ملاحظہ کریں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 9 =