گزشتہ سال صوبے گلستان سے308 ہزارڈالر دستکاری مصنوعات کی برآمدات

گنبد کاووس، ارنا – ایرانی شمالی صوبے گلستان کےادارے ثقافتی ورثہ ، دستکاری اور سیاحت کی ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران اس صوبے سے 308 ہزار ڈالردستکاری مصنوعات برآمد کی گئی ہیں۔

یہ بات محترمہ خاتون مریم حاجی ابراہیمی نے اتوار کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران صوبے گلستان سے 10 ممالک بشمول جاپان، ترکی، عراق، آرمینیا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات، سویڈن، جرمنی، عمان اور فرانس کو 308 ہزار ڈالر دستکاری مصنوعات سوٹ کیس کے طور پر برآمد ہوئی ہیں۔
حاجی ابراہیمی نے کہا کہ دو سال پہلے اس صوبے سے دستکاری مصنوعات کی برآمدات کی شرح 144ہزار ڈالر تھی جو گزشتہ سال میں 53 فیصد اضافے کے ساتھ 308 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha