روس کا اقوام متحدہ سے ایران مخالف پابندیاں کے خاتمے کی کوششوں میں اضافے کا مطالبہ

ماسکو، ارنا – روسی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی پابندیاں ختم کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو دوگنا کرے۔

روسی وزرات خارجہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں یکطرفہ پابندیوں کے خاتمے کیلیے امریکہ اور ان کے کچھ اتحادیوں کی مخالفت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل 'انٹنیو گوترش' سے مطالبہ کیا کہ ایران کیخلاف پابندیوں اور امتیازی اقدامات کے خاتمے لیے اپنی کوششوں میں اضافہ کرے۔

روسی وزارت خارجہ کے بیان نے دنیا بھر میں کورونا کے پھیلاؤ کے خلاف میں عالمی یکجھتی کی ضرورت پر زور دیا۔

ایرانی محکمہ صحت کے مطابق، اب تک ملک کے اندر مجموعی طور پر 55،743 افراد کو کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 3،452 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور 19،736 افراد کا علاج بھی ہوچکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha