اجتماعی تعاون کے بغیر کورونا بحران سے نکلنا ناممکن ہے: ایرانی سفیر

تہران، ارنا – بروسلز میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ ہرچند تمام ممالک کو انفرادی طور پر اس مشکل کا سامنا ہیں لیکن اجتماعی تعاون کے بغیر کورونا بحران سے نکلنا ناممکن ہے۔

یہ بات غلامحسین دہقانی نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے کوآرڈینٹر "جوزف بورل' کو لھکے گئے ایک مراسلے میں لکھی۔

انہوں نے بیک وقت ایران پر کورونا وائرس کی وبا اور امریکی یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کے تباہ کن اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے یورپی یونین کے ممبروں سے اپیل کی کہ وہ یکطرفہ امریکی پابندیوں کی مخالفت کریں۔

انہوں نے ایران میں ضروری طبی سہولیات کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے نتیجے میں بہت سے ہمارے ڈاکٹروں اور نرسوں کے علاوہ 3454 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ایرانی محکمہ صحت کے مطابق، اب تک ملک کے اندر مجموعی طور پر 55،743 افراد کو کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 3،452 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور 19،736 افراد کا علاج بھی ہوچکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 3 =