پاکستانی اعلی پارلیمانی حکام کی ایرانی اسپیکر کی جلد صحتیابی کیلئے دعا

تہران، ارنا - پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین نے کورونا وائرس پھیلنے پر ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایران کی مجلس (پارلیمنٹ) کے اسپیکر "علی لاریجانی" کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین "محمد صادق سنجرانی" نے جمعہ کے روز اپنے ایک پیغام میں ایرانی اسپیکر کی جلد صحت یابی اور صحت کی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پھیلنے سے ایران کے عوام بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور پاکستانی قوم اس مشکل وقت میں اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
سنجرانی نے کہا کہ ہمیں اس وبائی مرض کا مشترکہ مقابلہ کرنا ہے، پاکستانی عوام اور حکومت ایرانی مجلس کے اسپیکر علی لاریجانی کی لمبی زندگی اور اچھی صحت کے لئے دعا گو ہیں۔
پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین نے کورونا وائرس کو عالمی بحران قرار دیتے ہوئے اس کے سدباب کے لئے اجتماعی تعاون پر زور دیتے ہوئے عالمی برادری سے اس بیماری کے پھیلنے کی وجہ سے ایرانی عوام کی حالت زار پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔
پاکستانی سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے اپنے ایک علیحدہ پیغام میں ایرانی مجلس کے اسپیکر علی لاریجانی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ لاریجانی پاکستان کے قریبی دوست ہیں اور ہمیں ان کی صحت پر تشویش ہے۔
مانڈوی والا نے ایرانی اسپیکر کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم کورونا بحران پر قابو پانے کے لئے حکومت اور ایران کے عوام کی کوششوں سے واقف ہیں ، اور ایران کو درپیش بہت ساری پریشانیوں کے باوجود اس ملک کے اقدامات کو قابل ستائش سمجھتے ہیں۔
منڈوی والا نے حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کی پاکستانی زائرین کی میزبانی اور ان کی پاکستان واپسی کے عمل کو آسان بنانے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کورونا کے خلاف لڑنے کے لئے مل کر کام کریں۔
ایرانی پارلیمنٹ کے مطابق کوویڈ-19 سے متعلق لاریجانی کا ٹیسٹ مثبت ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اب قرنطینہ میں ہیں اور علاج ہور رہے ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے ترجمان نے کہا کہ پارلیمنٹ کے 100 ارکین سے کرونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا ہے جن میں سے 23 افراد کا ٹسٹ مثبت ہوا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 3 =