جو بائیڈن کا ایران مخالف امریکی پابندیوں کی کمی کا مطالبہ

نیویارک، ارنا- سابق امریکی صدر"باراک اوباما" کے نائب اور امریکی صدراتی الیکشن کے امیدوار "جو بائیڈن" نے امریکی کانگرنس کے 40 اراکین کیساتھ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ایران کیخلاف عائد پابندیوں کی کمی کا مطالبہ کیا۔

 تفصیلات کے مطابق جو بائیڈن نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کو بحران کے دوران نقصانات کی زد میں افراد کی سب سے پہلے مدد کرنے اور دنیا کی قیادت کرنے والے ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وبائی مرض کا کوئی حد نہیں ہے لہذا امریکہ کو کرونا وائرس کا شکار ممالک بالخصوص ایران جو کوویڈ-19 سے بُری طرح متاثر ہوگیا ہے، کی مدد کرنی ہوگی۔

بائیڈن نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس عالمی بحران کے موقع پر ایران تک طبی و سازمان کی رسائی میں رکاوٹیں ڈالنے سے کرونا وائرس کی روک تھاک کیلئے ان کی کوششوں پر نقصان نہیں اٹھانا چاہیے۔

بائیڈن نے اس بات پر زور دیا کہ  ہمارے ایران سے اختلافات چاہیے کتنے گہرے بھی ہو پھر ہمیں اس بحران میں ایران کی حمایت کرنی ہوگی۔

واضح رہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر50468 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 3160 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں جبکہ 16711 متاثرہ افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha