عالمی جوہری ادارہ ایران کو دو کرونا ٹسٹ ڈیوائسز بھیجے گا

لندن، ارنا- ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعنیات ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ عالمی جوہری توانائی ادارہ بہت جلد ایران کو کرونا وائرس فسٹ ٹسٹ ڈیواسز بھیجے گا۔

ان خیالات کا اظہار "کاظم غریب آبادی" نے جمعرات کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان دو ڈیواسز کے علاوہ، ڈیواسز استعمال کرنے والوں کے لئے ذاتی تحفظ کا سامان، اسٹارٹ اپ اور انشانکن سازو سامان اور تین تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے تشخیصی کٹس بھی بھیجے جائیں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک بعض بین الاقوامی تنظیموں اور ممالک نے طبی ساز و سامان بھیجنے یا کہ مالیاتی امداد کے ذریعے ایران کی کوویڈ-19 کیخلاف مقابلہ کرنے کی مدد کی ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ "جوزف بورل" نے بھی اس سے پہلے ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ایران کو ادویات اور طبی امداد بھیجنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بہت جلد 200 لاکھ یورو پر مشتمل ضروری مصنوعات کو ایران بھیجیں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 50468 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 3160 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں جبکہ 16711 متاثرہ افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 7 =