ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے: جنرل باقری

تہران، ارنا- ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اپنی سرزمین کیخلاف ذرہ برابر کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی ملٹری بیسز پر حملے کا ایران سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار میجنر جنرل محمد باقری نے جمعرات کے روز عراق میں امریکی فوجی کی حالیہ نقل و حرکت سے متعلق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں عراق اور خلیج فارس علاقے میں امریکی نقل و حرکت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور کہا جاتا ہے کہ امریکہ کا اس اقدام مزاحمتی فرنٹ اور عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کیخلاف ہے۔

جنرل باقری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ کی تمام سرگرمیوں کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے اور آج ہماری بری، فضائی اور سمندری فورسز چوکس رہتے ہوئے اپنی سرزمین کے دفاع پر پوری طرح تیار ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بھی گزشتہ روز کے دوران کہا تھا کہ عراق میں امریکی فوجی نقل و حرکت، عراقی حکومت، پارلیمنٹ اور عوام کی خواست کیخلاف ہے اور خطے میں تباہ کن صورتحال کا باعث ہوگا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 6 =