2 اپریل، 2020 7:00 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83736589
0 Persons
اوپیک ترقیاتی فنڈ نے ایران کی مالی امداد کی منظوری دی

تہران، ارنا- ایرانی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ اوپیک بین الاقوامی ترقیاتی فنڈ نے کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے ضروری طبی ساز و سامان کی فراہمی پر ایران کو 5 لاکھ ڈالر کی مالی امداد دینے کی منظوری دی ہے۔

ایرانی وزارت خزانہ کے مطابق اس مالی امداد کا عالمی ادارہ صحت کے ذریعے ایران میں طبی ساز و سامان اور سہولیات خریدنے کیلئے ایران کا حوالہ کیا جائے گا۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی حکام، مارچ مہینے کے ابتدائی دنوں سے اب تک کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے اوپیک بین الاقوامی ترقیاتی فنڈ، عالمی بینک، اسلامی ترقیاتی بینک اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے امداد لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ نے مارچ مہینے کے ابتدائی دنوں میں کہا تھا کہ ایران نے ایم آئی ایف کے سربراہ کے نام میں ایک خط میں کوویڈ-19 کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے ان سے 5 ارب ڈالر قرضہ کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر50468 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 3160 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں جبکہ 16711 متاثرہ افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 10 =