کوئی امریکی جھوٹوں کے دھوکے میں نہیں آئے گا: ایرانی مندوب

نیویارک، ارنا- اقوام متحدہ میں تعنیات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے ایرانی سفارتکاروں کیخلاف امریکی وزیر خارجہ کے الزامات کے رد عمل میں کہا ہے کہ کوئی امریکی جھوٹوں کے دھوکے میں نہیں آئے گا۔

ان خیالات کا اظہار "مجید تخت روانچی" نے جمعرات کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کیخلاف امریکی الزامات کا کوئی حد نہیں ہے۔

 تخت روانچی نے مزید کہا کہ ایک ایسے صورتحال میں جب پوری دنیا کوویڈ-19 کیخلاف مقابلہ کر رہی ہے تو امریکہ ایران مخالف امریکی معاشی دہشتگردی سے پیچھے نہیں ہٹا ہے۔

لیکن اب امریکی وزیر خارجہ مائک پمپئو ایرانی سفارتکاروں کیخلاف جھوٹے الزمات لگا رہے ہیں۔

یہ بات قال ذکر ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے ایک ٹوئٹر پیغام میں ایرانی سفارتکاوں پر جھوٹے الزام لگاتے ہوئے ان کو ترکی میں دہشتگردانہ اقدامات میں ملوث قرار دے دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 10 =