2 اپریل، 2020 12:01 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83736122
0 Persons
ہم کسی بھی جنگ کا آغاز کرنے والے نہیں: ظریف

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خبردار کہ جنگ کیلئے اُکسانے والے ایک بار پھر آپ کو دھوکہ نہ دیں؛ ایران کسی بھی جنگ کا آغاز کرنے والا نہیں تا ہم جنگ پسندوں کا متنبہ کرے گا۔

 ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر "محمد جواد ظریف" نے جمعرات کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر جنگ کیلئے اُکسانے والوں کے دھوکہ میں نہ آؤ!

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے پاس بہت سارے دوست ہیں لیکن پراکسی اہلکار نہیں ہیں۔

ظریف نے مزید کہا کہ امریکہ کے برعکس جو جھوٹ کہتا ہے، دھوکہ دیتا ہے، قتل کرتا ہے اور خفیہ طور پر سب کچھ کرتا ہے، ہم صرف اپنی سرزمین کے دفاع پر اقدامات اٹھاتے ہیں وہ بھی کھلی طور۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ  ہم کسی جنگ کا آغاز کرنے والے نہیں تا ہم جنگ پر اکسانے والوں کا متنبہ کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 9 =