اوپیک فنڈ کی کرونا وائرس کی روک تھام پر ایران کو 5 لاکھ ڈالر کی امداد

لندن، ارنا- ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات ایرانی مندوب نے کہا ہے کہ اویپک بین الاقوامی ترقیاتی فنڈ نے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایران کو 5 لاکھ ڈالر کی امداد کی منظوری دی ہے۔

ان خیالات کا اظہار "کاظم غریب آبادی" نے بدھ کی رات صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مالی امداد کا عالمی ادارہ صحت کے ذریعے ایران میں طبی ساز و سامان اور سہولیات خریدنے کیلئے ایران کا حوالہ کیا جائے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک بعض بین الاقوامی تنظیموں اور ممالک نے طبی ساز و سامان بھیجنے یا کہ مالیاتی امداد کے ذریعے ایران کی کوویڈ-19 کیخلاف مقابلہ کرنے کی مدد کی ہے۔

 بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایک عہدیدار نے بھی بدھ کے روز کہا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایران کے قرضہ کی درخواست کے بعد اب ایران کو قرضہ دینے کیلئے ایم آئی ایف اور ایرانی حکام کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ نے مارچ مہینے کے ابتدائی دنوں میں کہا تھا کہ ایران نے ایم آئی ایف کے سربراہ کے نام میں ایک خط میں کوویڈ-19 کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے ان سے 5 ارب ڈالر قرضہ کی درخواست کی ہے۔

 واضح رہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ "جوزف بورل" نے بھی اس سے پہلے ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ایران کو ادویات اور طبی امداد بھیجنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بہت جلد 200 لاکھ یورو پر مشتمل ضروری مصنوعات کو ایران بھیجیں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "کیانوش جہانپور" کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 47539 کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 3036 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں جبکہ 15473 متاثرہ افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 1 =