ایرانی کھیلاڑی کو دنیا کے بہترین پہلوانوں کی دسوین پوزیشن حاصل

کرمانشاہ، ارنا- کشتی کی عالمی یونین نے 2020 اولمپک میں حصہ لینے والے پہلوانوں کی رینکنگ شائع کی جس میں ایران سے "یداللہ مجبی" نے سب سے بہترین سپر ہیوی پہلوانوں کی دسویں پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق ایرانی صوبے کرمانشاہ سے تعلق رکھنے والے پہلوان یداللہ محبی فری اسٹائل کشتی کی 125 کلوگرام کیٹیگری میں 19 پوانٹس کیساتھ دنیا کی دسوین پوزیشن پر کھڑے رہیں۔

جارجیا، ترکی اور یوکرائن سے تعلق رکھنے والے پہلوانوں نے بالترتیب 80، 40 اور 39 پوانٹس کیساتھ پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران سے "حسن یزدانی" نے فری اسٹائل کشتی مقابلوں کی 86 کلوگرام کی کیٹگری میں 86 پوانٹس کیساتھ پہلی پوزیشن کو حاصل کرلیا۔

 واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ٹوکیو میں منعقدہ ہونے والے 2020 اولمپک مقابلوں کو ایک سال کیلئے ملتوی کردی گئی۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک ایرانی پہلوانوں "ید اللہ محبی"، "حسن یزدانی" اور"رضا اطری" نے بالترتیب 57، 86 اور 125 کلوگرام کے زمروں میں اولمپک مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

واضح رہے کہ اب تک پوری دنیا میں 876 ہزار348 افراد کرونا وائرس سے متاثرہ ہوگئے ہیں جن میں سے 43 ہزار 522 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 4 =