1 اپریل، 2020 2:21 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83735377
0 Persons
ایران میں کرونا وائرس کا شکار 3036 افراد کا انتقال ہوگئے

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 47539 کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 3036 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں جبکہ 15473 متاثرہ افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان "کیانوش جہانپور" نے ملک میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز کے دوپہر سے اب تک ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ 2987  نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر ملک میں 47 ہزار593 افراد کرونا وائرش کا شکار ہوگئے ہیں۔

جہانپور کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ  ہزار 15473 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کا شکار 138 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر کرونا وائرس سے متاثرہ ہلاکتوں کی تعداد 3036 تک پہنچ چکی ہے۔

ایرانی محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا کہ  کرونا وائرس سے متاثرہ 3871 افراد کی نازک صورتحال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک کرونا وائرس سے متعلق 67 ملین سے زائد افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے۔

جہانپور نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی صحت کی صورتحال سے آگاہ ہونے کیلئے محکمہ صحت کی ویب سائٹ salamat.gov.ir کا ملاحظہ کریں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 6 =