ایران میں کوویڈ-19 کے پھیلاؤ کی کمی ہوتی جا رہی ہے: صدر روحانی

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ممکلت نے تمام صوبوں میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی کمی پر تبصرہ کرتے ہوئے ایرانی عوام سے کوویڈ-19 کیخلاف لڑنے میں عہدیداروں اور حکام سے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کے روز ایرانی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے ایران میں یکم آپریل مطابق "یوم فطرت" کی آمد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام ہرسالہ یوم فطرت کو قدرتی ماحول میں گزارتے ہوئے نوروز چھٹیوں کے خاتمہ کا جشن مناتے تھے لیکن اس سال میں انہوں نے خود اوراپنے عزیز و اقارب کی صحت کے تحفظ کیلئے گھر ہی میں رہنے کو چن لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں حفاظتی تدابیر پرعمل کرنے اور کرونا وائرس کی روک تھام میں حکام سے تعاون کرنے کیلئے ایرانی عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔
صدر روحانی نے کہا کہ ایران کے تمام صوبوں میں کوویڈ-19 کے پھیلاؤ کی کمی ہوتی جارہی اور یہ ایرانی عوام کی حمایت کی مرہون منت ہے۔

انہوں نے ایران میں تمام اسکولوں، یونیورسٹیوں، مذہبی اور تفریحی مقامات کی بندش پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب ایران میں ٹرین سے سفر کرنے میں 94 فیصد کی کمی، مسافر بسوں سے سفروں میں 75 فیصد کی کمی اور ہوائی جہازوں سے سفروں میں 70 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور مارچ کے ابتدائی مہینے سے اب تک مجموعی طور پر سفروں میں 80 فیصد کی کمی نظر آئی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 44606 کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 2898 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں جبکہ 14656 متاثرہ افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 8 =