عراق میں امریکی نقل و حرکت خطے میں تباہ کن صورتحال کا باعث ہوگا: ایران

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عراق میں امریکی فوجی نقل و حرکت، عراقی حکومت، پارلیمنٹ اور عوام کی خواست کیخلاف ہے اور خطے میں تباہ کن صورتحال کا باعث ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار سید "عباس موسوی" نے بدھ کے روز عراق میں امریکی فوجی نقل و حرکت کے رد عمل میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسے وقت جب بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ، کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کشیدگی اور جنگی اقدامات سے دور رہنے پر زور دیتے ہیں تو اس وقت عراق میں امریکی فوجی نقل و حرکت جو عراقی حکومت، پارلیمنٹ اور عوام کی خواست کیخلاف ہے، خطے میں تباہ کن صورتحال کا باعث ہوگا۔

موسوی نے مزید کہا کہ امریکی فوجیوں کو چاہیے کہ وہ عراق سے واپسی پر مبنی عراقی حکومت اور عوام کی خواست کا احترام کرتے ہوئے خطے میں کشیدکی پھیلانے سے دور رہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 3 =