1 اپریل، 2020 9:32 AM
Journalist ID: 1917
News Code: 83735082
0 Persons
جاپانی عوام کا ایران سے یکجہتی کا اظہار

بیجنگ، ارنا- ایرانی ثقافت اور زبان سے دلچسبی رکھنے والے جاپانی عوام نے جاپان میں تعینات ایرانی سفارتخانے کو پیغامات بھیجنے کے ذریعے ایرانی عوام سے کرونا وائرس کی روک تھام اور امریکی پابندیوں کی منسوخی پر یکجہتی کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق، جاپانی عوام نے ویڈیو اور پینٹگ کے ذریعے ایران میں کرونا وائرس کا شکار افراد کیساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ایران مخالف امریکی پابندیوں کی منسوخی کا مطالبہ کیا۔

 جاپانی ماہر ایرانیات کے پروفیسر"امیکو اوکادا"، "سوگی ئورا" اور "سوروزکی" ان افراد میں سے ہیں جنہوں نے ایرانی سفارتخانے میں بھیجے گئے پیغامات کے ذریعے ایرانی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

"ایران مضبوط رہو"، "کرونا وائرس کی شکست دیں گے"، "نورزو مبارک ہو"، "ہم ایران سے مضبوط ہونے کو سیکھیں گے" اور ان جیسے پیغامات کو جاپان کے ثقافت، آرٹس، سائنسی اور تعلیمی شعبوں میں سرگرم شخصیات نے ایران عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے بھیج دیے ہیں۔ 

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 44606 کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 2898 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں جبکہ 14656 متاثرہ افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 8 =