کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے عالمی تعاون ناگزیر ہے

قم، ارنا- قم کے دینی درسگاہوں کے سربراہ نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر تبصرہ کرتے ہوئے اس عالمگیر وبائی مرض کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے عالمی تعاون اور امریکی ظالمانہ پابندیوں کے خاتمہ کی ضرورت پر زور دیا۔

ان خیالات کا اظہار آیت اللہ "علیرضا اعرافی" نے منگل کے روز مصر کے مفتی "احمد الطیب شیخ الازہر" کے نام میں ایک خط میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی سرگرمیوں کی روک تھام نہیں چاہتے ہیں اور ان سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے سائبر اسپیس اور ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

اعرافی نے مزید کہا کہ قم دینی درسگاہوں نے اس حوالے سے بنیادی اقدامات اٹھائے ہیں اور سائنسی، تعلیمی اور ثقافتی تجربات کے تبادلہ پر تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی تعلیمی اور دینی مراکز کیساتھ تعاون کا نیا باب کھولنے پر تیار ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 44606 کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 2898 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں جبکہ 14656 متاثرہ افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 3 =