31 مارچ، 2020 6:53 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83734729
0 Persons
زائرین کی وطن واپسی پر ایران سے رابطے میں ہیں: پاکستان

اسلام آباد، ارنا- پاکستانی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان نے ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی وطن واپسی کے انتظام کو حکومت پاکستان کا فرض قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے تہران کیساتھ رابطے میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق "عایشہ فاروقی" نے منگل کے روز تفتان سرحدی علاقے میں ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی وطن واپسی کے انتظام اور ان کی کرونا وائرس سے متعلق اسکریننگ کو حکومت اسلام آباد کا فرض قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس حوالے سے ایرانی عہدیدارون کیساتھ رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک ایران مشترکہ سرحدی گیٹ بند ہے تا ہم پاکستانی زائرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

فاروقی نے کہا کہ پاکستانی زائرین کی وطن واپسی کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں 13 مارچ کو پڑوسی ملکوں سے زمینی سرحدوں کی بندش سمیت تمام اسکولوں اور یورنیوسٹوں، پارلیمنٹ کے اجلاسوں اور فوجی پریڈ کو بند کیا۔

اس کے بعد حکومت پاکستان نے 28 مارچ کو ہمسایہ ملکوں سے مشترکہ سرحدوں کی بندش میں مزید دو ہفتے کیلئے تجدید کی۔

واضح رہے کہ  پاکستان کے مختلف صوبوں میں اب تک ایک ہزار 850 افراد سے زائد کرونا وائرس سے متاثر ہیں جن میں سے 25 افراد کا انتقال ہوگئے اور 85 افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 5 =