31 مارچ، 2020 3:11 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83734467
0 Persons
ایران میں کرونا وائرس کا شکار 14 ہزار 656 افراد صحت یاب

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 44606 کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 2898 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں جبکہ 14656 متاثرہ افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان "کیانوش جہانپور" نے ملک میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز کے دوپہر سے اب تک ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ 3111 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر ملک میں 64 ہزار 606 افراد کرونا وائرش کا شکار ہوگئے ہیں۔

جہانپور کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 14 ہزار 656 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کا شکار 141 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر کرونا وائرس سے متاثرہ ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 898 تک پہنچ چکی ہے۔

ایرانی محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا کہ  کرونا وائرس سے متاثرہ 3 ہزار703 افراد کی نازک صورتحال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک کرونا وائرس سے متعلق 65 ملین سے زائد افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے۔

جہانپور نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی صحت کی صورتحال سے آگاہ ہونے کیلئے محکمہ صحت کی ویب سائٹ salamat.gov.ir کا ملاحظہ کریں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 12 =